Maktaba Wahhabi

714 - 868
لوگوں سے لڑا اور جن کو اس نے قتل کیا وہ مذہب و عقیدے میں چنگیز خان کے موافق نہ تھے لیکن امیر تیمور کو اپنے ہی مسلمان بھائیوں سے زیادہ لڑنے کا موقع ملا۔ جس طرح چنگیز خان کی اولاد میں اس کے مرنے کے بعد ایشیا کے بہت بڑے حصے کی حکومت و سلطنت رہی اسی طرح امیر تیمور کی اولاد میں بھی اس کے بعد ایشیا کے اکثر ملکوں کی بادشاہت باقی رہی۔ لہٰذا بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ تومنہ خان کی اولاد نے قریباً چھ سو سال تک مسلسل براعظم ایشیاء میں حکمرانی کی، مگر چونکہ امیر تیمور کا ذکر شروع کرنے سے ہم بہت دور آگے نکل جائیں گے لہٰذا ہم کو اس وقت مغولان چنگیزی سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔
Flag Counter