Maktaba Wahhabi

356 - 868
اپنی بیٹی کی شادی عثمان خان سے کر دی اور اس کو اپنی فوج کی سپہ سالاری کا عہدہ بھی عطا کیا، ۶۹۹ھ میں غیاث الدین کیخسرو سلجوقی جب مقتول ہوا تو تمام سلجوقی ترکوں نے سلطنت قونیہ کے تخت پر عثمان خان کو بٹھایا اور اس طرح اپنی قدیمی ریاست کے علاوہ قونیہ کا علاقہ بھی عثمان خان کے زیر تصرف آ گیا، عثمان خان نے اپنے آپ کو سلطان کے لقب سے منسوب کیا، یہی پہلا سلطان ہے جس کے نام سے اس کے خاندان میں سلطنت عثمانیہ قائم ہوئی۔ عثمانی سلاطین نے بہت جلد تمام ایشیائے کوچک پر قبضہ کر کے قیصر روم کی حکومت کو ایشیا سے نابود کر دیا، ۶۶۳ھ میں سلاطین عثمانیہ نے ایڈریا نوپل کو فتح کر کے اپنا دارالسلطنت بنایا اور صوبہ طرابلس پر قبضہ کر کے براعظم یورپ کے جنوبی و مشرقی حصہ میں اسلامی حکومت قائم کی، قیصر روم نے دب کر صلح کی اور عثمانیہ طاقت سے اپنے بقیہ ملک کو بچایا، اس کے بعد عثمانیوں نے عیسائیوں کو شکستیں دے دے کر یورپ میں اپنے مقبوضات کو وسیع کرنا شروع کیا۔ آخر ۷۹۲ھ میں آسٹریا، بلگیریا، بوسنیا اور ہنگری وغیرہ کے عیسائی سلاطین نے متحد و متفق ہو کر ایک نہایت عظیم الشان فوج کے ساتھ سلطنت عثمانیہ پر حملہ کیا، سلطان مراد خان عثمانی نے اپنی قلیل التعداد فوج سے مقام کسووا پر عیسائیوں کے اس لشکر عظیم کا مقابلہ کیا اور سب کو شکست فاش دے کر تمام براعظم یورپ کو ہلا دیا۔ ۷۹۹ھ میں تمام براعظم یورپ نے مل کر جس میں فرانس و جرمنی وغیرہ کی افواج بھی شامل تھیں ، سلطنت عثمانیہ کو بیخ و بن سے اکھیڑ دینے کا تہیہ کیا اور مقام نکوپولس میں سلطان بایزید ابن سلطان مراد خان سے معرکہ آرائی ہوئی، اس لڑائی میں سلطان بایزید نے جو بایزید یلدرم کے نام سے مشہور ہے یورپ کی متفقہ افواج کو شکست فاش دی۔ اور ایسی شاندار فتح حاصل کی کہ اس لڑائی میں بیس سے زیادہ ایسے عیسائی سردار قیدیوں میں بایزید کے سامنے پیش ہوئے جو بادشاہ یا شہزادے تھے۔ اس شکست فاش نے تمام عیسائی دنیا میں خوف و ہراس پیدا کر دیا اور عیسائی سلاطین نے شکست خوردہ اپنے ممالک میں جا کر صلیبی جنگ کے اشتہار شائع کیے اور تمام عیسائی مذہبی جوش میں پھر پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ جمع ہو کر بایزید یلدرم سے نبرد آزمائی پر مستعد ہو گئے۔ بایزید یلدرم نے اس مرتبہ بھی سب کو شکست فاش دے کر تمام یورپ سے فرماں برداری کا اقرار لیا۔ اس زمانے میں قیصر روم قسطنطنیہ میں ڈرا اور سہما ہوا بیٹھا تھا، اس نے عثمانیوں کے خلاف خفیہ طور پر عیسائی جہادیوں کو امداد پہنچانے میں کمی نہیں کی تھی، لہٰذا بایزید یلدرم نے ارادہ کیا کہ سب سے پہلے قیصر کو
Flag Counter