’’زہری رحمہ اللہ کے نزدیک دینار و درہم کی وقعت لید گوبر سے زیادہ نہ تھی۔‘‘ (العبر للذهبي: 1/159، تذكرة الحفاظ: 1/109) [1]
عمادی صاحب بتا سکتے ہیں کہ امام زہری پر اس تہمت میں درایتاً ان کا کیا موقف ہے؟ نقل ان کی موید ہے نہ روایت۔ شیعہ سے ایک جذباتی چھیڑ کے علاوہ یہاں قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ کے ذکر کا کوئی فائدہ بھی ہے؟
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قصاص کی طلب کے لیے ’’جنگ جمل‘‘ کی قیادت فرمائی۔ زہری رحمہ اللہ نے قصہ افک کی تفصیلات روایت فرمائیں۔ آپ نے اس کا جوڑ قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ سے جوڑ دیا! درست ہے یہاں چار سو بیس کے لیے کچھ گنجائش ہو گئی!
فدک، اموال خیبر کی بحث اور امام زہری رحمہ اللہ:
شیعہ حضرات، اصحاب ثلاثہ رضی اللہ عنہم پر تہمت لگاتے ہیں کہ ان حضرات نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
|