Maktaba Wahhabi

218 - 676
[1]البتہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہود و نصاریٰ کے قصص اور پہلی امت کی کہانیوں اور افسانوں سے روکا کرتے تھے، اس پر بعض صحابہ کو بھی آپ نے ٹوکا۔ [2]1 ایسے تمام آثار جن میں احادیث کی روایت سے روکنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے، بشرط صحت اسی مفہوم پر محمول کیے جا سکتے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا مشورہ: عبداللہ بن الاَشج فرماتے ہیں: ’’ إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللّٰه عَنْهُ ، قَالَ : إِنَّهُ سَيَأْتِي نَاسٌ يُجَادِلُونَكُمْ بِشُبُهَاتِ الْقُرْآنِ ، فَخُذُوهُمْ بِالسُّنَنِ ، فَإِنَّ أَصْحَابَ السُّنَنِ أَعْلَمُ بِكِتَابِ اللّٰه عَزَّ وَجَلَّ ‘‘ (الإحكام:2/14) 2[3]
Flag Counter