حدیث شریف کا مقام حجیت
یہ مضمون ماہنامہ ’’صحیفہ اہلحدیث‘‘ کراچی (مئی 1949ء) کی متعدد اقساط میں حضرت محبوب رب العالمین کی حدیث شریف کا مقام حجیت، مولانا مودودی صاحب کے مضمون ’’مسلک اعتدال پر ایک مخلصانہ نظر‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا تھا، ’’صحیفہ اہلحدیث‘‘ کے فاضل مدیر مولانا عبدالجلیل دہلوی رحمہ اللہ اس مضمون کا پس منظر بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’دراصل بات یہ ہے کہ مولانا مودودی نے ’’مسلک اعتدال‘‘ پر ایک مضمون لکھا تھا، اس میں حدیث شریف کے مسلک اعتدال سے اعتزال واقع ہوا، قلم سے کچھ ایسے الفاظ سرزد ہوئے، جس سے حدیث نبوی اور اس کے حاملین کے وقار پر ٹھیس لگی، مولانا محمد اسماعیل صاحب شكر اللّٰه سعيه نے حدیث شریف اور اس کے حاملین کرام کی حمایت و ہمدردی میں مندرجہ ذیل مضمون لکھا، جس میں مولانا صاحب نے بدلائل واثقہ ثابت کیا ہے کہ قرآن و حدیث دونوں منزل من اللہ ہیں، ماننے، امر و نہی کرنے، حجت پکڑنے میں دونوں یکساں ہیں، نیز قرآن مجید محفوظ ہے اور حدیث نبوی کی بھی حفاظت کی گئی ہے۔‘‘
(صحیفہ اہلحدیث، مئی 1949ء)
|