[1]آپ اصولِ محدثین کے مطابق ان پر جرح کر کے جو قابل رد ہیں، انہیں رد کر دیجیے، جو قابل قبول ہیں، انہیں مان لیجیے۔ یہ سازش کہاں کی ہوئی کہ عجمیوں نے سازش کر کے ایک سیاسی انقلاب برپا کیا اور حکومت پھر عباسیوں کو دے دی، جو خالص عرب تھے!
وضع و تخلیق:
حقیقت یہ ہے کہ احادیث کی وضع و تخلیق مختلف اسباب کی مرہون منت رہی، کبھی رقت قلب سے یہ عادت نمودار ہوئی، کبھی طمع دنیا سے۔ کبھی کسی بادشاہ کی خوشامد کے لیے یہ فعل سرزد ہوا، کبھی ہوائے نفس سے۔ یہ ایک مستقل موضوع ہے اور کافی مبسوط، جس کے لیے ایک مستقل صحبت کی ضرورت ہے۔ [2]1 طالب علم کو اس باب میں نزهة النظر، فتح المغيث للعراقي، فتح المغيث للسخاوي، توجيه النظر للجزائري، قواعد التحديث، تدريب الراوي
|