عجمی سازش کا تجزیہ، واقعات کی روشنی میں
’’طلوع اسلام‘‘ (جولائی 1957ء) کے شمارے میں مولوی ابراہیم صاحب ناگی امرتسری کا ایک سوال نما مضمون شائع ہوا، جس میں انہوں نے احادیث نبویہ کو عجمی سازش کا نتیجہ قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ آخر حدیث کی جمع و تدوین فارسی الاصل علماء ہی نے کیوں کی اور کتب صحاح کے مصنف عرب کیوں نہیں؟
چنانچہ حضرت سلفی رحمہ اللہ نے اس سوال کے جواب میں ماہنامہ ’’رحیق‘‘ (ستمبر 1957ء) میں مذکورہ بالا مضمون لکھا، جس میں انہوں نے مولوی ابراہیم ناگی کے اٹھائے ہوئے سوال کا اطمینان بخش جواب لکھا اور تاریخی دلائل کے ساتھ اس ’’سازش‘‘ کے تار و پود بکھیر دیے۔
|