مسئلہ درایت و فقہ راوی کا تاریخی و تحقیقی جائزہ
یہ مقالہ دراصل مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی رحمہ اللہ کی کتاب ’’حسن البيان فيما في سيرة النعمان‘‘ پر لکھا گیا مقدمہ ہے، جس میں حضرت سلفی رحمہ اللہ نے درایت و فقاہت راوی کی آڑ میں احادیث نبویہ کے استخفاف و استحصال کا جائزہ لیا ہے۔
قبل ازیں یہ مقدمہ بنارس انڈیا سے علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ اور مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے مقالات پر مشتمل کتاب ’’حجیت حدیث‘‘ میں بھی شائع ہو چکا ہے، یہ مقدمہ حضرت سلفی رحمہ اللہ نے 31 جنوری 1966ء کو تحریر کیا تھا۔
|