Maktaba Wahhabi

393 - 676
عجمی سازش کا فسانہ منکرین قرآن و حدیث کی طرف سے عموماً یہ شبہ پھیلایا جاتا ہے کہ عہد نبوی میں احادیث کی جمع و تدوین کا کوئی تاریخی ثبوت نہیں ملتا، احادیث کا موجودہ ذخیرہ عجمی سازش کی پیداوار ہے، جو انتقامی جذبے کے پیش نظر اعدائے دین کی جانب سے مسلمانوں میں رائج کیا گیا۔ حضرت سلفی رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا مضمون میں اسی فاسد نظریہ کی بیخ کنی فرمائی ہے اور تاریخی دلائل اور واقعاتی شواہد کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ اس ناممکن الوقوع سازش کا تصور چند علم و عقل کے یتامیٰ کا پیدا کردہ ہے، حقیقت اور واقع میں اس کا کوئی سراغ نہیں ملتا، بلکہ یہ حضرت خود ایک ’’عجمی سازش‘‘ کا شکار ہوئے ہیں! یہ مضمون ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ (17 فروری 1956ء) میں شائع ہوا۔
Flag Counter