Maktaba Wahhabi

649 - 676
مسئلہ درایت و فقہ راوی کا تاریخی و تحقیقی جائزہ عرصہ ہوا میں نے ایک مضمون حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کے تجدیدی اثرات کے متعلق لکھا تھا، جس میں عرض کیا گیا تھا کہ آج سے قریباً چار سو سال پہلے گو حکومت مسلمان تھی، لیکن تقلیدی جمود نے فکر و نظر پر پہرے بٹھا رکھے تھے۔ حضرت مجدد سرہندی رحمہ اللہ سے لے کر حضرت شاہ ولی اللہ اور شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ تک یہ جنگ جاری رہی۔ اس جمود کو توڑنے میں برصغیر کی جماعت اہلحدیث نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔ مضمون کئی اقساط میں شائع ہوا تھا۔ [1] انہیں دنوں برادرم محترم مولانا رئیس احمد صاحب جعفری کا ایک مکتوب ’’الاعتصام‘‘ میں شائع ہوا، جس کا مقصد یہ تھا کہ اہل حدیث کوئی مکتب فکر نہیں، بلکہ یہ اس مقدس گروہ کا نام ہے جنہوں نے فن حدیث کی تدوین فرمائی، حفظ و ضبط و کتابت سے اس کے مختلف گوشوں کی حفاظت فرمائی۔ جعفری صاحب کا یہ ارشاد اور استفسار برادرانہ تھا، میں نے اس وقت جو مستحضر تھا، اس کی روشنی میں جواب عرض کر دیا تھا۔ [2]
Flag Counter