واقعہ افک کے متعلق نئی تمنائی ریسرچ
’’طلوع اسلام‘‘ (اگست، ستمبر 1964ء) کے شمارے میں تمنا عمادی کا ایک مضمون شائع ہوا تھا، جس میں موصوف نے تحریر کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت کے متعلق صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث افک موضوع اور عجمی سازش کی پیداوار ہے، چنانچہ انہی اوہام کے ازالے میں حضرت سلفی رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا مضمون رقم فرمایا۔
سب سے پہلے یہ مضمون ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ (26 فروری 1965ء) کی پانچ اقساط میں شائع ہوا اور بعد ازاں اس تحقیقی مقالہ کے محرک اول مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کے حسب خواہش محترم ضیاء اللہ کھوکھر صاحب نے اسے ’’واقعہ افک‘‘ کے نام سے 1982ء میں ادارہ ندوۃ المحدثین کے زیر اہتمام کتابی شکل میں طبع کیا۔ جزاهم اللّٰه خير الجزاء!
|