Maktaba Wahhabi

407 - 676
تخت و تاج آپ کو مبارک ہو۔ اموی اور عباسی امراء کی تاریخ اور ائمہ حدیث کا طریق عمل آپ کے سامنے ہے۔ تاریخ کا طالب علم اس سے انکار نہیں کر سکتا، کیا سازشیں اس طرح کی جاتی ہیں؟ سوچیے عجمیوں کو اس محنت سے کیا ملا؟ سب سے بڑا سراغ: عجمی سازش کے متعلق جو سراغ لگایا گیا ہے وہ مہدی کی پیش گوئی کے متعلق چند روایات ہیں، جن سے بعض وقت اصحاب غرض نے فائدہ اٹھایا اور بعض سادہ لوح اہل علم کو اس سے غلطی لگی۔ تاریخ کے بعض ادوار میں ان روایات کا غلط استعمال کیا گیا۔ بعض اوقات صنعتِ وضع و تخلیق سے بھی کام لیا گیا، اسے کسی طرح بھی عجمی سازش کا نام نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ جہاں تک وضع و تخلیق کا تعلق ہے، اس میں عرب بھی شریک ہیں اور عجمی بھی! یہ فیصلہ کرنا قطعاً ناممکن ہے کہ یہ کام سازش سے ہوا یا عجمیوں کے مشورہ سے ہوا، حکومت نے کہہ کر کرایا یا محض خوشامد اور ٹوڈی پن سے کیا گیا۔ آپ اپنی تحریک ہی کو دیکھئے، آپ نظام اسلامی کے متعلق سنت کی مخالفت کر رہے ہیں، آپ کے جرائد اہل حق اور اصحاب سنت پر کیچڑ اور گندگی اچھال رہے ہیں، میری ذاتی رائے اس کے متعلق یہ ہے کہ یہ محض آپ حضرات کی سادگی ہے یا صحافت ہے۔ آپ بے دین سیاسیین کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں، اس میں کوئی سازش نہیں، حالانکہ یہاں سازش کے امکانات کہیں زیادہ ہیں۔ ائمہ حدیث کے معاملہ میں سازش کا شائبہ تک نہیں ہے، بلکہ قرائن صریح اس کے خلاف ہیں۔ ائمہ حدیث کی روش اور سلاطین کے ان پر تشدد صریح اس مدعیٰ کے خلاف ہے۔ مہدی کی روایات: مہدی کی روایات قابل حجت بھی ہیں اور موضوع بھی۔ [1] اسے مسئلہ کی طرح سمجھنا چاہیے،
Flag Counter