Maktaba Wahhabi

527 - 676
مولانا تمنا کے تنقیدی مضمون کا علمی محاسبہ ماہنامہ ’’اسلامی زندگی‘‘ (مئی 1949ء) کے شمارے میں حضرت سلفی رحمہ اللہ کا ایک مضمون ظن کے مفہوم کے متعلق شائع ہوا تھا، جس کے جواب میں تمنا عمادی نے ماہنامہ ’’البیان‘‘ (جنوری 1950ء) میں ایک تنقیدی مضمون لکھا، جس میں ظن کے مفہوم اور حدیث نبوی کے مقام احتجاج کے متعلق شکوک و شبہات پیدا کئے گئے، چنانچہ حضرت سلفی رحمہ اللہ نے تمنا عمادی کے مذکورہ بالا تنقیدی مضمون کے جواب الجواب میں مندرجہ بالا مضمون لکھا، جو ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ (3 مارچ 1950ء) کی پانچ اقساط میں شائع ہوا، ان سطور میں حضرت سلفی رحمہ اللہ نے فتنہ انکار حدیث کا پس منظر، اغراض و مقاصد، سنت کا جدید مفہوم، سنت کے مواقع استعمال، حدیث کا تشریعی استقلال، مقام رسالت، حفاظت سنت، ظن اور خبر واحد کی حجیت وغیرہ کئی دیگر امور پر روشنی ڈالی۔ تمنا عمادی کے مذکورہ بالا مضمون کے جواب میں مولانا عبداللہ لائل پوری رحمہ اللہ نے بھی ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ (جلد: 1، شمارہ: 30، 31) کی دو اقساط میں ایک مقالہ ’’مولانا تمنا کے مضمون پر ایک اور تعاقب‘‘ کے عنوان سے سپرد قلم فرمایا تھا، جس میں انہوں نے علم حدیث اور علم اسماء الرجال کے متعلق عمادی شبہات کا ازالہ کیا، افادیت کے پیش نظر اسے بھی حواشی میں درج کر دیا گیا ہے۔
Flag Counter