Maktaba Wahhabi

352 - 676
مجھے یہ ترمیم منظور، لیکن تصوف کا شاعرانہ دور تو ساری بدعات کا منبع ہے۔ یہ تو ’’فر من المطر و قام تحت الميزاب‘‘[1]کی مثال ہے۔ یہ صحیح ہے کہ قادیانیت بہت بڑی شناعت ہے۔ امت کی معصومیت: اجماع اور تلقی بالقبول کے سلسلہ میں میں نے بحیثیت مجموعی امت کی معصومیت کا ذکر کیا تھا۔ مولانا ماہر القادری فرماتے ہیں کہ ’’اہل حدیث کو ایسے علم کلام کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔‘‘ [2] اس علمی مسکنت کا کیا علاج کیا جائے؟ کاش! مولانا جماعت اسلامی کے علماء کی طرف اس مسئلہ میں بھی رجوع فرماتے۔ اجماع کی حجیت اور اس کی تعبیر میں بے شک اختلاف ہے، لیکن جو لوگ اجماع کو حجت مانتے ہیں، ان کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ امت بحیثیت مجموعی معصوم ہے۔ یہ مسئلہ احادیث التزامِ جماعت [3] اور ((لا تجتمع أمتي علي ضلالة)) [4]وغیرہ سے استنباط فرمایا گیا ہے۔ كشف الأسرار شرح أصول بزدوي میں ہے: ’’فدل علي أنه أراد ما لا تعصم عنه الآحاد من سهو و خطأ و كذب، و يعصم عنه الأمة، تنزيلا لجميع الأمة منزلة النبي في العصمة عن الخطأ في الدين‘‘[5](3/979)
Flag Counter