Maktaba Wahhabi

451 - 676
امام محمد بن مسلم زہری قرشی اور تحریک انکار حدیث ماہنامہ ’’طلوع اسلام‘‘ (ستمبر 1950ء) میں تمنا عمادی کا ایک مضمون امام زہری رحمہ اللہ کے متعلق شائع ہوا، جو بعد ازاں ’’امام زہری اور امام طبری، تصویر کا دوسرا رخ‘‘ نامی کتاب کے ضمن میں کراچی سے طبع ہوا۔ اس مضمون میں تمنا عمادی نے امام زہری کے نسب، ان کی مدنیت اور جمع و تدوین حدیث کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کئے۔ چنانچہ اس کے جواب میں حضرت سلفی رحمہ اللہ نے مذکورہ بالا مضمون رقم فرمایا، جو الاعتصام (8 دسمبر 1950ء) کی متعدد اقساط میں شائع ہوا۔ ماہنامہ ’’صحیفہ اہلحدیث‘‘ کراچی کے شمارہ ’’حجیت حدیث نمبر‘‘ (مارچ 1956) میں حضرت سلفی رحمہ اللہ کی تائید میں ’’امام زہری رحمہ اللہ کا شجرہ نسب‘‘ کے عنوان سے مولانا عبداللہ لائل پوری رحمہ اللہ کا ایک مضمون شائع ہوا تھا، جس میں انہوں نے کتب رجال اور انساب کی روشنی میں امام زہری کے نسب پر تمنا عمادی کے شکوک و شبہات کا ازالہ کیا اور امام زہری رحمہ اللہ کا قطعی طور پر عربی النسل اور مدنی ہونا ثابت کیا، موضوع سے تعلق اور افادیت کے پیش نظر اسے بھی متعلقہ بحث کے حواشی میں درج کر دیا گیا ہے۔
Flag Counter