من الحيلة‘‘ (محيط المحيط)
آخر میں فرمایا:
’’علم الدراية علم الفقه و أصول الفقه‘‘ (1/83)
منجد، القاموس المحيط، المصباح المنير وغیرہ کتب لغت میں اس کا معنی علم یا مخصوص توجہ سے کسی چیز کا جاننا مرقوم ہے۔ علم فقہ یا اصول فقہ یہ مخصوص انداز ہے دینی علوم میں غور و تدبر کا۔ اس کا عرفی مفہوم بھی اس کے قریب قریب ہے:
’’العلم بدراية الحديث وهو علم باحث عن المعني المفهوم من ألفاظ الحديث، وعن المراد منها مبنيا علي قواعد العربية، و ضوابط الشريعة، و مطابقا لأحوال النبي صلي اللّٰه عليه وسلم‘‘ 1ھ (كشف الظنون: 1/123)
یعنی اس علم میں احادیث نبویہ کے معانی اور مقاصد سے عربی زبان کے قواعد اور شریعت کے ضوابط اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات کے مطابق غور کیا جاتا ہے۔
نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ ’’أبجد العلوم‘‘ میں فرماتے ہیں:
’’وقال الشيخ شمس الدين الأكفاني السخاوي: دراية الحديث علم تتعرف منه أنواع الرواية و أحكامها و شروط الرواية و أصناف المرويات و استخراج معانيها، و يحتاج إلي ما يحتاج إليه علم التفسير من اللغة والنحووالتصريف والمعاني والبيان والبديع والأصول، و يحتاج إلي تاريخ النقلة‘‘ (2/483)
یعنی علم درایت حدیث سے روایت کے اقسام، شروط اور احکام اور مرویات کی اقسام اور ان کے معانی کا استخراج ہوتا ہے اور اس میں لغت، نحو، صرف، معانی، بیان اور بدیع کی اسی قدر ضرورت ہے جس قدر علم تفسیر میں، اور ناقلین حدیث کے متعلق تاریخی معلومات یعنی موالید اور وفیات کا تذکرہ بھی ہوتا ہے۔
علامہ احمد بن مصطفیٰ طاش کبریٰ زادہ (962ھ) علم درایت کے متعلق فرماتے ہیں:
’’هو علم يبحث فيه عن المعني المفهوم من ألفاظ الحديث وعن
|