کتاب کا نام ’’رسالة في مسألة حياة النبي صلي اللّٰه عليه وسلم‘‘ ہے۔
(4) مولانا کی کتاب زیارت قبور کتاب و سنت کی روشنی میں۔
اس کا عربی میں ترجمہ ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری نے کیا ہے اور یہ کویت میں چھپی ہے۔ اس کتاب کا نام ’’مسألة زيارة القبور في ضوء الكتاب والسنة‘‘ ہے۔
مولانا کی دیگر کتابیں حسب ذیل عنوانوں سے عربی میں منتقل کی جا رہی ہیں:
(1) السنة في ضوء القرآن
(2) مكانة السنة في التشريع الإسلامي
(3) صفة صلاة النبي صلي اللّٰه عليه وسلم
(4) تخطيط و جيز للحكومة الإسلامية
(5) مذهب الإمام البخاري
مولانا کی ان عربی کتب کو ہندوستان کا ایک ادارہ جس کا نام ’’إدارة البحوث الإسلامية والدعوة والأفتاء‘‘ (جامعہ سلفیہ ہند) بھی شائع کرنے کا اہتمام کر رہا ہے، نیز حکومت سعودی عرب کی طرف سے بھی مولانا کی بعض کتابوں کے عربی تراجم مفت تقسیم کیے جاتے ہیں، اس طرح عرب دنیا بھی حضرت سلفی رحمہ اللہ کے ملفوظات سے سیراب ہو رہی ہے۔
حضرت سلفی رحمہ اللہ کی عادات و خصائل:
حضرت سلفی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد گوجرانوالہ کے موقر جریدہ ’’قومی دلیر‘‘ کی ایک خصوصی اشاعت مورخہ یکم مارچ 68ء میں مولانا کے صاحبزادے جناب محمود بن اسماعیل نے ’’آں قدح بشکست وآں ساقی نہ ماند‘‘ کے عنوان سے آپ کی عادات و خصائل اور محاسن اخلاق پر روشنی ڈالی تھی۔ حضرت کی قناعت کے متعلق فرماتے ہیں کہ ابتدا میں حضرت کی تنخواہ صرف پچیس روپے تھی، مگر کبھی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ نہیں فرمایا۔ بارہا زیادہ تنخواہ پر ملک و بیرون سے پیشکش ہوئی، تو فرماتے کہ منڈی یا مارکیٹ میں نہیں آیا ہوں کہ میری قیمت مقرر کی جائے۔
علم کے ساتھ حلم کا جوہر بھی حضرت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ ایک دفعہ مولانا حاجیوں کو رخصت کرنے کے لیے لاہور تشریف لے گئے۔ نماز کا وقت ہو گیا، سٹیشن کے بالا میدان میں جماعت
|