Maktaba Wahhabi

600 - 676
میں نے قصہ افک کی اسانید کا استیعاب نہیں کیا۔ صحیح بخاری، مسلم، ابن کثیر، ابن سعد، جامع ترمذی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ طبری کا تذکرہ میں نے عمداً نہیں کیا۔ طبری کی تمام اسانید کا مدار امام المغازی شیخ الاسلام محمد بن اسحاق رحمہ اللہ پر ہے، گو وہ سیرت اور مغازی کے امام ہیں، مگر تمنا صاحب کو ان دونوں سے حسبتاً لله بغض ہے۔ بعض اسانید میں تکرار ہے، لیکن محدث کی طرف سے ایک دو راوی جدا تھے، میں نے اسے الگ ذکر کر دیا ہے، تاکہ دانش مند محسوس کریں کہ یہ حدیث کن اکابر فن کی نظر میں رہی، لیکن کسی کے ذہن میں یہ ذلیل کھٹکا نہیں ہوا، جو عمادی صاحب اور ادارہ طلوع اسلام کے اذہان پر مسلط ہے، یعنی عجمی سازش! اس ناسور کا آپریشن میں نے اپنے رسالہ ’’حدیث کی تشریعی اہمیت‘‘ میں کر دیا ہے۔ ان اسانید پر غور کرنے سے آپ معلوم فرما سکیں گے کہ امام العصر حافظ السنۃ ابن شہاب محمد بن مسلم زہری رحمہ اللہ کے علاوہ اور کس قدر ائمہ نے اسے روایت کیا ہے۔ عمادی صاحب قلتِ مطالعہ کے مریض ہیں۔ ان کو معلوم نہیں کہ ابن شہاب کے علاوہ کس قدر ائمہ حدیث نے حدیثِ افک کو روایت فرمایا ہے۔ میں نے ان روایات کا بھی یہاں ذکر کر دیا ہے، جن میں قصہ افک کا تذکرہ اجمالاً یا تفصیلاً نہیں، بلکہ اس واقعہ کی تصدیق ہوتی ہے۔ یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر یہ تہمت لگائی گئی یا جیسے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا مرض الموت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آنا اور آپ کی براءت کا ذکر۔ ان احادیث کی اسانید میں بیسیوں رجال موجود ہیں۔ ان اکابر علم نے ان احادیث اور اسانید کا تذکرہ فرمایا ہے، لیکن کسی کے دماغ میں یہ جنون نہیں سمایا، جس کا شکار بیچارے عمادی صاحب اور طلوعی خاندان ہوا ہے۔ ان ائمہ حدیث کے علاوہ صحابہ سے اس قصہ کے شاہد ام رومان رضی اللہ عنہا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ، زینب بنت حجش ام المومنین رضی اللہ عنہا، ابن عباس رضی اللہ عنہ، حسان بن ثابت اور حمنہ بنت حجش رضی اللہ عنہم وغیرہم ہیں۔ اسانید آپ کے سامنے ہیں۔ تمنا صاحب اور ان کا خاندان ’’حفلة العميان‘‘ ملاحظہ فرمائیں، ان میں زہری رحمہ اللہ کے سوا اور بھی کوئی ہے یا نہیں؟ زہری رحمہ اللہ کے کتنے ہم قرن اس قصہ کی روایت اور حکایت میں امام زہری رحمہ اللہ کے ساتھ شریک ہیں۔ زہری رحمہ اللہ کے تلامذہ اور اساتذہ کی ایک بڑی جماعت اس واقعہ کی روایت میں شریک ہے۔ ان میں کوئی بھی عجمی سازش کا سراغ نہ
Flag Counter