Maktaba Wahhabi

546 - 676
فرمایا ہے، اسی لیے خطیب نے سند کے آخری حصہ کی پرواہ نہیں کی۔ تدوین کے بعد ظاہر ہے کہ ان رواۃ کا سند پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔ [1] خطیب رحمہ اللہ کی نفسیات کا جو تجزیہ مولانا نے فرمایا ہے، اس کی امید کسی پرہیزگار آدمی سے نہیں کی جا سکتی۔ صحیح صورت یہی ہے جو میں عرض کر رہا ہوں، چنانچہ علامہ شاطبی رحمہ اللہ (م 790ھ) نے یہ اثر ان الفاظ میں نقل فرمایا ہے: ’’وروي الأوزاعي عن حسان بن عطية قال: كان الوحي ينزل علي رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم و يحضره جبريل بالسنة التي تفسر ذلك۔ ”قال الأوزاعي: الكتاب أحوج إلي السنة من السنة إلي الكتاب۔ قال
Flag Counter