Maktaba Wahhabi

53 - 676
استفادہ کیا گیا۔ میں اس لائبریری کے اصحاب انتظام کا ممنون ہوں، جنہوں نے مجھے اس لائبریری سے استفادے کے مواقع فراہم کیے۔ (2) محترم جناب ضیاء اللہ کھوکھر صاحب، جنہوں نے بے شمار مواقع پر مجھے اپنی لائبریری سے استفادے کے مواقع فراہم کیے اور کئی رسائل کی نقول مہیا کیں اور مفید مشورہ جات سے نوازا۔ (3) فضیلۃ الشیخ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ، جنہوں نے اپنے انتہائی قیمتی وقت اور علمی و تحقیقی مشاغل سے فرصت نکال کر اس کتاب پر مقدمہ لکھا اور اکثر مواقع پر مجھے انتہائی مفید مشورہ جات اور قیمتی تجاویز و آراء سے نوازا، جو میری حوصلہ افزائی کا باعث بنیں۔ (4) فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، جنہوں نے اپنے انتہائی قیمتی وقت اور دعوتی مشاغل سے فرصت نکال کر اس کتاب پر بہترین مقدمہ لکھا۔ (5) محترم بھائی محمد حسن، ذوالفقار ابراہیم اثری اور علی حسن خان، جن کی مشاورت اور تعاون قدم قدم پر میری حوصلہ افزائی کا باعث بنا۔ علاوہ ازیں میں ان تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کتاب کے تکمیلی و طباعتی مراحل میں کسی مرحلے میں میرے ساتھ کسی قسم کا تعاون کیا اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اعمال میں اخلاص ودیعت فرمائے اور ہمیں خدمتِ دین کے مزید مواقع فراہم کرے، جو ہمارے اخروی نجات اور بلندیِ درجات کا باعث بن سکیں۔ وأخيرا رحم اللّٰه امرء أسديٰ إلي عيوبي، فإن الرجوع إلي الحق خير من التمادي في الباطل شاہد محمود 28 ذوالحجہ 1429ھ بمطابق 27 دسمبر 2008 0333-8110896/0321-6466422
Flag Counter