Maktaba Wahhabi

477 - 676
[1]سے موجود ہے۔ وہ فرماتے ہیں: ’’ہمارا خیال تھا کہ ہم نے زہری سے بہت کچھ پڑھا ہے، لیکن خلیفہ ولید بن یزید کی موت کے بعد زہری کی کتابوں کے کئی انبار جانوروں پر لدے ہوئے اٹھائے گئے۔‘‘ [2]1 (أيضاً: البدايه: 9/324) یہ حوالہ تمنا صاحب کے خلاف ہےتذكره (ص: 103) کا ایک اور حوالہ بھی سن لیجیے۔ فرماتے ہیں: ’’كنا نطوف مع الزهري علي العلماء، ومعه الألواح والصحف‘‘ [3]2 ’’ہم زہری کے ساتھ اہل علم کی خدمت میں حاضر ہوتے، ان کے پاس صحیفے اور تختیاں ہوتیں۔‘‘ ایک اور حوالہ بھی سن لیجیے۔ ابن خلکان فرماتے ہیں: ’’وكان إذا جلس في بيته وضع كتبه حوله فيشتغل بها عن كل شيء من أمور الدنيا فقالت له امرأته يوما: واللّٰه ! لهذه الكتب أشد علي من ثلاث ضرائر!‘‘ (جلد: 1/ ص: 451)
Flag Counter