Maktaba Wahhabi

228 - 676
عملی تواتر کا کیا جواب دیں گے جو پوری امت نے صدیوں تک اختیار فرمایا؟ بحث و جدل سے کسی شخص کو چپ کرانا تو یقینا مشکل ہے، لیکن عقل کے ساتھ تھوڑی بہت دیانت موجود ہو تو اس کے قبول میں کوئی چارہ نہیں کہ امت نے حدیث کو حجت سمجھا، اس نے اس کے الفاظ اور مفہوم کی حفاظت کے لیے اپنی عمریں صرف کر دیں، بیسیوں علوم ایجاد کیے، لاکھوں تصانیف سے امت کو مالامال کیا اور ایسے آثار باقیہ چھوڑے جن پر رہتی دنیا ناز کرے گی۔ آج کے جہلستان میں چند آبرو باختہ متفرنج اور ان کے ذیول و ضمائم اگر اس فن کی تقدیس و حجیت کا انکار کریں، تو پوری دنیا کا تعامل ان کے خلاف صف آرا ہو گا۔
Flag Counter