[1]نقل فرما دیا۔ مؤطا سے امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے اپنی صحیح میں منتقل فرما دیا۔
’’صادقه‘‘ مسلسل لکھی ہوئی احادیث کا ذخیرہ ہے، جسے مقتدر اور ثقات صحابہ رضی اللہ عنہم کی نگرانی اور کتابت کا شرف حاصل ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھی اس قسم کی تحریری یادداشتوں کا ایک انبار تھا، جس کی طرف آخر عمر میں بوقت ضرورت رجوع فرمایا کرتے تھے اور بعض احادیث کی توثیق کے لیے ان مصحف محفوظہ پر اعتماد فرمایا کرتے تھے۔1 [2]
یہ سلسلہ کتاب اس قدر عام ہوا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال اور فتاویٰ بھی بعض لوگوں نے لکھنے شروع کر دیے۔2 [3] مگر ان میں وہ احتیاط نہ تھی جو احادیث کے متعلق فرمائی جاتی تھی۔
|