Maktaba Wahhabi

88 - 516
جو اپنی مذہبی کتاب اُس کی اصل زبان میں یوں حرف بہ حرف زبانی پڑھ کر سنا سکے۔ یہی اسلام کا دوسرے مذاہب کو وہ کھلا چیلنج ہے جس کا جواب آج تک دیگر مذاہب نہ دے پائے۔ لہٰذا قرآن کی اس عالمی برتری پر کفارِ عالم کو اس بات کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ آج وہی دین بَرحق ہے جو قرآن لے کر آیا ہے، یعنی اسلام۔ اور اس کے سوا سب کچھ باطل ہی باطل ہے۔ قرآن کریم کا یہ چیلنج کہ ’’اس جیسی ایک سورت ہی بنالاؤ‘‘ کا جواب آج تک غیر مسلم نہیں دے سکا نہ قیامت تک دے سکے گا۔ قرآن مجید متقین کے لیے ہدایت ہے ﴿ الم ﴿١﴾ ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٢﴾ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣﴾ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ﴾( البقرۃ 2: 1۔4) ’’ الم یہ کتاب ہے جس (کے نازل ہونے) میں کوئی شک نہیں، ہدایت ہے متقین کے لیے۔ وہ جو غیب پر ایمان لاتے ہیں اور وہ نماز کو (اس کے آداب کے ساتھ) قائم کرتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو اس پر ایمان لاتے ہیں جو آپ کی طرف نازل کیا گیا اور جو آپ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ قرآن کا چیلنج: اللہ کے کلام میں شک ہے تو اس جیسی ایک سورت ہی لا کر دکھا دو ﴿ وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَىٰ عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَكُم مِّن دُونِ اللَّـهِ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿٢٣﴾ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا ’’اور اگر تم اس (قرآن) کے متعلق شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے پر نازل کیا تو تم اس جیسی ایک سورت لے آؤ اور اللہ کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو اگر تم سچے ہو، چنانچہ اگر تم (یہ کام) نہ کر سکو اور تم کر بھی نہیں سکو گے،تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن
Flag Counter