كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ﴿٣٣﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْأَحْبَارِ وَالرُّهْبَانِ لَيَأْكُلُونَ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّـهِ﴾ ( التوبۃ 9 :31۔34)
ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا، تاکہ اسے سب دینوں پرغالب کرے، خواہ مشرکین کو برا ہی لگے۔ اے ایمان والو! بے شک اکثر علماء اور درویش لوگوں کا مال ناحق ہی کھاتے ہیں اور وہ ( لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکتے ہیں۔‘‘
جو لوگ مر گئے وہ نہیں جانتے کہ وہ کب اُٹھائے جائیں گے
﴿وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ ﴿٢٠﴾ أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاءٍ ۖ وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ﴾ (النحل 21,20:16)
’’اور لوگ جنھیں اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز تخلیق نہیں کرتے، جبکہ وہ خود تخلیق کیے گئے ہیں (وہ) مردے ہیں، زندہ نہیں اور وہ شعور نہیں رکھتے کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘
مشرکوں کے خود ساختہ شریکوں کا دین، اللہ کے حکم کے برعکس ہے
﴿أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ شَرَعُوا لَهُم مِّنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَن بِهِ اللَّـهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴾ ( الشوریٰ 42: 21)
’’کیا ان کے لیے (اللہ کے سوا) شریک ہیں جنھوں نے ان کے لیے وہ دین مقرر کیا ہے جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا؟ اوراگر (وعدے کے دن) فیصلہ کرنے کی بات نہ ہوتی، تو ان کے درمیان یقینا (فوراً ہی) فیصلہ کردیا جاتا اور بلاشبہ ظالم لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہے۔‘‘
|