Maktaba Wahhabi

460 - 516
شیطان کا چوری چھپے آسمانی باتیں سننے پر اس کا شہاب ثاقب سے تعاقب ﴿ وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ ﴿١٦﴾ وَحَفِظْنَاهَا مِن كُلِّ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ﴿١٧﴾ إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مُّبِينٌ ﴾(الحجر 15: 16۔18) ’’اور یقینا ہم نے آسمان میں ستارے بنائے اور اسے ناظرین کے لیے زینت دی۔ اور ہم نے اسے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا۔ مگر جو چوری چھپے سنے تو چمکتا شہاب (دہکتا شعلہ) اس کا پیچھا کرتا ہے ۔‘‘ قرآن پڑھتے وقت شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگنے کا حکم ﴿ فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّـهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ﴿٩٨﴾ إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ﴿٩٩﴾ إِنَّمَا سُلْطَانُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُم بِهِ مُشْرِكُونَ﴾ ( النحل 16: 98۔100) ’’پھر جب آپ قرآن پڑھنے لگیں توشیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگیں۔ بے شک ان لوگوں پر اس کاکوئی زور نہیں (چلتا) جو ایمان لائے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔ بس اس کا زور تو ان لوگوں پر چلتاہے جو اسے دوست بناتے ہیں اور (ان پر) جو اس (اللہ) کے ساتھ شریک ٹھہراتے ہیں۔‘‘ شیطان کی اتباع کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے ﴿ وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ قَالَ أَأَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِينًا ﴿٦١﴾ قَالَ أَرَأَيْتَكَ هَـٰذَا الَّذِي كَرَّمْتَ عَلَيَّ لَئِنْ أَخَّرْتَنِ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ لَأَحْتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهُ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٦٢﴾ قَالَ اذْهَبْ فَمَن تَبِعَكَ مِنْهُمْ فَإِنَّ جَهَنَّمَ جَزَاؤُكُمْ جَزَاءً مَّوْفُورًا ﴿٦٣﴾ ’’اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا: آدم کو سجدہ کرو،تو ابلیس کے سوا ان سب نے سجدہ کیا ،وہ بولا: کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تونے مٹی سے پیدا کیا ہے؟ کہنے لگا: بھلا دیکھ تو اسے جسے تونے مجھ پر عزت دی ہے، اگر تو مجھے یوم قیامت تک ڈھیل دے، توتھوڑے لوگوں کے سوا میں اس کی تمام نسل کی جڑ کاٹ دوں گا۔اللہ نے فرمایا: جا! پھر ان میں سے جو تیری اتباع
Flag Counter