Maktaba Wahhabi

78 - 516
فرشتے حق کے ساتھ نازل ہوتے ہیں ﴿ مَا نُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ إِلَّا بِالْحَقِّ وَمَا كَانُوا إِذًا مُّنظَرِينَ﴾ ( الحجر 15: 8) ’’فرشتے تو ہم صرف حق(عذاب) کے ساتھ نازل کرتے ہیں اورپھر اس وقت ان(کفار) کو ڈھیل نہیں دی جاتی۔‘‘ فرشتوں نے اللہ کے حکم پر آدم علیہ السلام کو سجدہ کیا ﴿ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ ﴿٢٩﴾ فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ﴿٣٠﴾ إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ ﴾(الحجر 15: 29۔31) ’’پھر جب میں اسے درست کرلوں اور اپنی روح سے اس میں پھونک دوں تو اس کے آگے سجدہ کرتے گر پڑنا۔ پھر سارے فرشتوں نے اکٹھے سجدہ کیا۔ سوائے ابلیس کے، اس نے انکار کیا کہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہو۔‘‘ وحی لے کر نازل ہونے والے ملائکہ ﴿يُنَزِّلُ الْمَلَائِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ ﴾(النحل 16: 2) ’’وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اپنے حکم سے وحی دے کر فرشتے نازل کرتا ہے کہ تم(لوگوں کو) اس بات سے آگاہ کردو کہ بلاشبہ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں، لہٰذا تم مجھ ہی سے ڈرو۔‘‘ فرشتے اللہ سے ڈرتے، اُسے سجدہ کرتے اور اس کے خوف سے کپکپاتے ہیں ﴿ وَلِلَّـهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِن دَابَّةٍ وَالْمَلَائِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ﴿٤٩﴾ يَخَافُونَ رَبَّهُم مِّن فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴾ ( النحل 16: 50، 49) ’’اور آسمانوں اور زمین کے تمام جاندار اللہ کو سجدہ کرتے ہیں اور تمام فرشتے بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے۔ وہ اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے کپکپاتے رہتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انھیں حکم
Flag Counter