Maktaba Wahhabi

532 - 516
رہتے تھے۔‘‘ جو لوگ دین میں تفرقہ ڈال کر گروہ در گروہ بٹ گئے اُن کا معاملہ ﴿ إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَّسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ ۚ إِنَّمَا أَمْرُهُمْ إِلَى اللَّـهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ﴾ ( الانعام 6: 159) ’’بے شک جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ بازی کی اور وہ گروہوں میں بٹ گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں، بے شک ان کا معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، پھر وہ انھیں ان کاموں سے آگاہ کرے گا جو وہ کرتے رہے تھے۔‘‘ شروع میں لوگ بر بِنائے توحید ایک ہی اُمت تھے ﴿ وَمَا كَانَ النَّاسُ إِلَّا أُمَّةً وَاحِدَةً فَاخْتَلَفُوا ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيْنَهُمْ فِيمَا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ﴾ ( یونس 10: 19) ’’اور پہلے لوگ ایک ہی امت تھے، پھر انھوں نے (باہم) اختلاف کیا اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو آپ کے رب کی طرف سے پہلے سے طے ہوچکی ہے توان میں اس چیزکے متعلق یقینا فیصلہ کردیاجاتا جس میں وہ اختلاف کررہے ہیں۔‘‘ (لوگ) اختلاف کرتے رہیں گے سوائے ان کے جن پر رب رحم فرمائے ﴿ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً ۖ وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ ﴿١١٨﴾ إِلَّا مَن رَّحِمَ رَبُّكَ ۚ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ ۗ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ﴾( ہود 11: 119،118) ’’اور اگر آپ کا رب چاہتا تو یقینا تمام لوگوں کو ایک ہی امت بنا دیتا، لیکن وہ ہمیشہ (باہم) اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے ان لوگوں کے جن پر آپ کے رب نے رحم کیا اوراسی لیے اس نے انھیں پیدا کیا۔‘‘
Flag Counter