4
پیغمبروں پر ایمان
اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے مختلف ادوار میں حسب ضرورت جس بطلِ جلیل کو چاہا پیغمبر کے طور پر مبعوث فرمایا۔ ان میں سے جن انبیائے کرام پر باقاعدہ شریعت، مکمل کتاب زبور، توراۃ، انجیل اور قرآن مجید کی صورت میں نازل ہوئی وہ رسول کہلائے، یعنی ہر رسول نبی ضرور ہوتا ہے مگر ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔ بہر کیف ان انبیاء کے برحق ہونے پر ایمان لانا ایمان کا ایک لازمی جزو ہے۔
جن انبیاء کے اسمائے گرامی اور ان کے واقعات قرآنِ کریم میں بیان کیے گئے ہیں ان کی تعداد 24 یا 25 ہے۔
1 آدم 2 ادریس 3 نوح 4 ہود
5 صالح 6 ابراہیم 7 لوط 8 اسمٰعیل
9 اسحاق 10 یعقوب 11 یوسف 12 ایوب
13 شعیب 14 موسیٰ 15 ہارون 16 یونس
17 داود 18 سلیمان 19 الیاس 20 الیسع
21 زکریا 22 یحییٰ 23 عیسیٰ علیہ السلام 24 ذوالکفل(اکثر مفسرین کے نزدیک)
25 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔
ان میں سے اٹھارہ پیغمبروں کا ذکر سورئہ الانعام کی آیت 83 سے لے کر آیت 86 تک میں ہے جبکہ باقی سات پیغمبروں کا تذکرہ قرآن کی مختلف سورتوں میں ہے۔ جن انبیاء و رسل کے نام اور واقعات قرآن میں بیان نہیں کیے گئے ان کی تعداد کتنی ہے؟ یہ
|