Maktaba Wahhabi

123 - 516
مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ ﴿١٩﴾ وَشَدَدْنَا مُلْكَهُ وَآتَيْنَاهُ الْحِكْمَةَ وَفَصْلَ الْخِطَابِ ﴾ ( ص 38: 17۔20) تھے، اور پرندے بھی (تابع کردیے تھے) اکٹھے کیے ہوئے، سب اس کے مطیع و فرماں بردار تھے، اور ہم نے اس کی بادشاہی مستحکم کردی تھی، اور ہم نے اسے حکمت اور فیصلہ کن بات (کی صلاحیت) دی تھی۔‘‘ وحیِ الٰہی کی مختلف صورتیں ﴿ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ اللَّـهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِن وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ عَلِيٌّ حَكِيمٌ ﴿٥١﴾وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِّنْ أَمْرِنَا ۚ مَا كُنتَ تَدْرِي مَا الْكِتَابُ وَلَا الْإِيمَانُ وَلَـٰكِن جَعَلْنَاهُ نُورًا نَّهْدِي بِهِ مَن نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا ۚ وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴾ ( الشوریٰ 42: 52،51) ’’اور یہ کسی بشر کے لائق نہیں کہ اللہ اس سے کلام کرے مگر الہام(دل میں القاء) کرکے،یا پردے کے پیچھے سے،یا فرشتہ بھیج کراور وہ (فرشتہ) اللہ کے حکم سے،جو اللہ چاہے،وحی کرتا ہے۔ بلاشبہ وہ بلند مرتبہ، خوب حکمت والا ہے اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے ایک روح(قرآن) کی وحی کی۔ آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ہے؟ لیکن ہم نے اسے نور بنا دیا، ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں اس کے ذریعے سے ہدایت دیتے ہیں اور بلاشبہ آپ سیدھے راستے ہی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔‘‘
Flag Counter