Maktaba Wahhabi

483 - 516
3 (ب)انسان انسان اشرف المخلوقات ہے، اپنا مقام پہچان کر عمل کرے تو فرشتوں سے افضل قرار پاتا ہے۔ بصورتِ دیگر فکر و عمل کی گمراہیوں میں پڑ کر اپنے مقام سے گر جاتا ہے اور چوپایوں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے۔ اچھا انسان نرم خو، متحمل اور صابروشاکر جبکہ بُرا آدمی جھگڑالو، برائی میں جلد باز، بے صبرا اور اللہ تعالیٰ کا ناشکرا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمھارا بوجھ ہلکا کرنا چاہتا ہے، انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے ﴿ يُرِيدُ اللَّـهُ أَن يُخَفِّفَ عَنكُمْ ۚ وَخُلِقَ الْإِنسَانُ ضَعِيفًا﴾(النسآء 28:4) ’’اللہ چاہتا ہے کہ تمھارا بوجھ ہلکا کردے اور انسان بہت کمزور پیدا کیا گیا ہے۔‘‘ نیند اور بیداری قیامت کے دن دوبارہ زندہ ہونے کی دلیل ﴿ وَهُوَ الَّذِي يَتَوَفَّاكُم بِاللَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا جَرَحْتُم بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ لِيُقْضَىٰ أَجَلٌ مُّسَمًّى ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ ( الانعام 6: 60) ’’اور وہی ہے (اللہ) جورات کو تمھیں فوت کرتا ہے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم دن میں کرتے ہو، پھر (دوسرے) دن میں تمھیں اٹھاتا ہے تاکہ (زندگی کی) مقررہ مدت پوری کی جائے، پھر اسی کی طرف تمھاری واپسی ہے، پھر وہ تمھیں بتادے گا جو تم کرتے رہے ہو۔‘‘
Flag Counter