Maktaba Wahhabi

404 - 516
9 توبہ انسان خطا کا پُتلا ہے۔ عقائد، عبادات اور معاملاتِ زندگی میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس کے لیے توبہ کا دروازہ قبل از موت ہر وقت کھلا رکھا ہے بشرطیکہ دِل سے پشیمان ہو کر توبہ کرے اور آئندہ اس گناہ سے دُور رہنے کا مصمّم ارادہ کرے۔ اللہ توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم فرمانے والا ہے ﴿ وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنفُسَكُم بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُوا إِلَىٰ بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۚ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ﴾ ( التوبۃ 2: 54) ’’اور جب موسٰی نے اپنی قوم سے کہا :اے میری قوم! بے شک تم نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے بچھڑے کو (معبود) بنا کر، لہٰذا اب تم اپنے پیدا کرنے والے کے حضور توبہ کرو، اور تم اپنے آپ کو قتل کرو، یہ تمھارے لیے تمھارے پیدا کرنے والے کے نزدیک بہت بہتر ہے۔ پھر اللہ نے تم پر توجہ کی، بے شک وہی بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے حضور ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے اسمٰعیل علیہ السلام کی دُعا ﴿ وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ﴿١٢٧﴾ رَبَّنَا ’’اور (یاد کرو) جب ابراہیم اور اسمٰعیل بیت اللہ کی بنیادیں اونچی کر رہے تھے (اور دعا کر رہے تھے:) اے ہمارے رب! تو ہم سے (یہ نیکی) قبول کر لے،
Flag Counter