Maktaba Wahhabi

558 - 516
اللہ نے ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ کوئی پیٹ کے بل چلتا ہے، کوئی ٹانگوں پر ﴿ وَاللَّـهُ خَلَقَ كُلَّ دَابَّةٍ مِّن مَّاءٍ ۖ فَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَىٰ بَطْنِهِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِي عَلَىٰ أَرْبَعٍ ۚ يَخْلُقُ اللَّـهُ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّ اللَّـهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾ ( النور 24: 45) ’’اور اللہ نے (زمین پر) چلنے پھرنے والا ہر جاندار پانی سے پیدا کیا، پھر ان میں سے کوئی اپنے پیٹ کے بل چلتا ہے اور ان میں سے کوئی دو (پاؤں) پر چلتا ہے اور ان میں سے کوئی چار(پاؤں) پر چلتا ہے، اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بلاشبہ اللہ ہر شے پر خوب قادر ہے۔‘‘ سائے اور سورج کا تعلق ﴿ أَلَمْ تَرَ إِلَىٰ رَبِّكَ كَيْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنًا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا ﴿٤٥﴾ ثُمَّ قَبَضْنَاهُ إِلَيْنَا قَبْضًا يَسِيرًا ﴾ ( الفرقان 25: 46،45) ’’کیا آپ نے اپنے رب (کی قدرت) کی طرف نہیں دیکھا کہ اس نے سایہ کیسے پھیلایا ہے۔ اوراگر وہ چاہتا تو اسے ٹھہرا دیتا، پھر ہم نے سورج کو اس (سائے) پر رہنما بنایا۔ پھر ہم نے اسے آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیا۔‘‘ میٹھے اور کھارے سمندروں کے مابین اللہ نے مضبوط آڑ قائم کر دی ﴿ وَهُوَ الَّذِي مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَـٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ وَهَـٰذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَحِجْرًا مَّحْجُورًا﴾( الفرقان 25: 53) ’’اور وہی (اللہ) ہے جس نے دو سمندر ملائے، یہ بہت لذیذو شیریں ہے (پیاس بجھانے والا) اور یہ بہت کڑوا کھاری ہے اور اس نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط آڑ رکھی۔ ‘‘ انسان کی پانی (منی) سے تخلیق ﴿ وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ ’’اور وہی (اللہ) ہے جس نے پانی (منی) سے انسان کو پیدا کیا، پھر اس کے نسبی اور سسرالی رشتے
Flag Counter