مردود سے تیری پناہ میں دیتی ہوں۔‘‘
شیطان اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے، تم اس سے نہیں بلکہ اللہ سے ڈرو
﴿ إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ﴾(اٰل عمرٰن 175:3)
’’یہ تو شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے، پس تم ان سے نہ ڈرو اور صرف مجھ سے ڈرو اگر تم مومن ہو۔‘‘
اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنانے والا ہمیشہ خسارے میں رہے گا۔
﴿ إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَانًا مَّرِيدًا ﴿١١٧﴾ لَّعَنَهُ اللَّـهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا ﴿١١٨﴾ وَلَأُضِلَّنَّهُمْ وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُبَتِّكُنَّ آذَانَ الْأَنْعَامِ وَلَآمُرَنَّهُمْ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ اللَّـهِ ۚ وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللَّـهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا ﴿١١٩﴾ يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ ۖ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا ﴿١٢٠﴾ أُولَـٰئِكَ مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ وَلَا يَجِدُونَ عَنْهَا مَحِيصًا﴾ ( النساء 4: 117۔121)
’’وہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو پکارتے ہیں اور دراصل وہ سرکش شیطان ہی کو پکارتے ہیں، اللہ نے اس پر لعنت کی ہے اور اس نے کہا کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصہ ضرور لے کر رہوں گا اور میں انھیں گمراہ کروں گا اور انھیں امیدیں دلاؤں گا اور میں انھیں حکم دوں گا تو وہ جانوروں کے کان چیریں گے اور میں انھیں حکم دوں گا تو وہ اللہ کی بناوٹ میں ردو بدل کریں گے۔ اور جو شخص اللہ کو چھوڑ کر شیطان کو اپنادوست بنالے تو وہ یقینا کھلے نقصان میں جا پڑا، شیطان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انھیں امیدیں دلاتا ہے مگر شیطان کے سارے وعدے فریب کے سوا کچھ نہیں، ان لوگوں کا ٹھکانا جہنم ہے اور وہ اس سے چھٹکارے کی کوئی صورت نہ پائیں گے۔‘‘
انسانوں اور جنوں میں سے شیاطین
﴿ وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا
’’اور اسی طرح ہم نے انسانوں اورجنوں میں سے
|