Maktaba Wahhabi

462 - 516
راستہ بنا یا۔‘‘ کفار اور شیاطین جہنم کے گرد گھٹنوں کے بَل لائے جائیں گے ﴿ فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَالشَّيَاطِينَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِيًّا﴾ ( مریم 19: 68) ’’پس آپ کے رب کی قسم! ہم ضرور ان (کفار) کو شیطانوں کے ہمراہ اکٹھا کریں گے، پھر ہم ضرور انھیں گھٹنوں کے بل گرے ہوئے جہنم کے گرد حاضر کریں گے۔‘‘ اللہ نے کافروں پر شیاطین چھوڑ دیے ہیں جو انھیں اُکساتے رہتے ہیں ﴿ أَلَمْ تَرَ أَنَّا أَرْسَلْنَا الشَّيَاطِينَ عَلَى الْكَافِرِينَ تَؤُزُّهُمْ أَزًّا﴾ ( مریم 19: 83) ’’کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ بے شک ہم نے کافروں پر شیطان چھوڑ رکھے ہیں وہ جو انھیں (گناہوں پر)خوب خوب ابھارتے ہیں؟‘‘ شیطان کی دوستی آگ کے عذاب کی طرف لے جاتی ہے ﴿ وَمِنَ النَّاسِ مَن يُجَادِلُ فِي اللَّـهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّبِعُ كُلَّ شَيْطَانٍ مَّرِيدٍ ﴿٣﴾ كُتِبَ عَلَيْهِ أَنَّهُ مَن تَوَلَّاهُ فَأَنَّهُ يُضِلُّهُ وَيَهْدِيهِ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ﴾( الحج 22: 4،3) ’’اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں علم کے بغیر بحث کرتے ہیں اور وہ ہر سرکش شیطان کی اتباع کرتے ہیں۔ اس کی بابت لکھ دیا گیا کہ بے شک جو کوئی اس سے دوستی کرے گا تو وہ یقینا اسے گمراہ کرے گا اور اس کی دوزخ کے عذاب کی طرف رہنمائی کرے گا۔‘‘ شیطان انسان کے پاس آ سکتا ہے۔ اس سے اللہ کی پناہ مانگو ﴿ وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ﴿٩٧﴾ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن ’’اور آپ کہیں: اے میرے رب! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اور اے میرے
Flag Counter