Maktaba Wahhabi

190 - 516
برزخ ﴿حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُونِ ﴿٩٩﴾ لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴾ ( المومنون 23: 100،99) ’’یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی ایک کے پاس موت آئے گی تو وہ کہے گا: اے میرے رب! مجھے پھر واپس بھیج دے۔تاکہ میں اس (دنیا) میں،جسے میں چھوڑ آیا ہوں، نیک عمل کروں۔ ہرگز نہیں!بے شک یہ ایک بات ہے جو وہ کہنے والا ہے اور ان کے آگے پردہ ہے اس دن تک جب وہ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے۔‘‘ آلِ فرعون کو صبح و شام آگ کا عذاب ہوتا ہے ﴿فَوَقَاهُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِ مَا مَكَرُوا ۖ وَحَاقَ بِآلِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ ﴿٤٥﴾ النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا ۖ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ ﴾ ( المومن 40: 46،45) ’’پھر انھوں نے جو مکروفریب کیا تھا، اللہ نے اس کی برائیوں سے اس (ایمان دار) کو بچا لیا اورآل فرعون کو برے عذاب نے گھیر لیا۔ (وہ دوزخ کی) آگ ہے جس پر انھیں صبح و شام پیش کیا جاتا ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی (کہا جائے گا:) آل فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کرو۔‘‘
Flag Counter