Maktaba Wahhabi

74 - 516
2 ملائکہ پر ایمان ملائکہ، یعنی فرشتے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی سب سے طاقتور نُوری مخلوق ہیں۔ وہ معصوم ہیں۔ انسانی جذبات سے عاری ہیں۔ وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے صف باندھے ہوئے لشکر ہیں جو ہر وقت اس کی پاکی اور حمد بیان کرتے ہیں تھکتے ہیں نہ سرکشی کرتے ہیں بلکہ اس کے حکم کے منتظر رہتے ہیں۔ اللہ کے حکم سے بارش برسانا، ہوائیں چلانا، مومن مسلمانوں کی مدد کرنا، اُن کے لیے مغفرت کی دعائیں کرنا، بستیوں کو عذاب کے ذریعے تباہ کرنا، غرضیکہ وہ سارے کام جو انھیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے سونپ رکھے ہیں اُن کی بجا آوری میں لمحہ بھر بھی تاخیر، چوک یا غفلت نہیں کرتے نہ وہ تھکتے نہ تھمتے ہیں، اللہ تعالیٰ جن فرشتوں کو انبیاء کی طرف قاصد بنا کر بھیجتا تھا یا انھیں مختلف مہمات پر روانہ فرماتا ہے، ان میں کسی کے دو دو، کسی کے تین تین اور کسی کے چار چار پر ہیں۔ حضرت جبریل علیہ السلام مختلف انبیائے کرام کو اللہ تعالیٰ کے پیغامات بذریعہ وحی پہنچانے پر مامور تھے۔ ’’ملک الموت‘‘ اور ان کے ساتھی فرشتے اللہ کے حکم سے زندہ اجسام کی روحیں قبض کر کے انھیں زندگی سے محروم کر دیتے ہیں۔ حضرت اسرافیل علیہ السلام قیامت کے روز اللہ کے حکم سے صور پھونکیں گے جس سے تمام جاندار مَر جائیں گے، پھر وہ دوسری دفعہ صور پھونکیں گے تو تمام اجسام اللہ کے حکم سے پھر زندہ ہو جائیں گے۔ ’’کِراماً کاتبین‘‘ ہر انسان کے ساتھ موجود رہتے ہیں اور اُن کے تمام اچھے اور بُرے اعمال لکھتے رہتے
Flag Counter