وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾ ( النمل 27: 91)
حرمت بخشی ہے اور ہر شے اسی کے لیے ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔‘‘
سابقہ انبیاء پر ایمان رکھنے والے بھی ’’مسلمان‘‘تھے
﴿ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ مِن قَبْلِهِ هُم بِهِ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٢﴾ وَإِذَا يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ قَالُوا آمَنَّا بِهِ إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّنَا إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلِهِ مُسْلِمِينَ﴾( القصص 28: 53،52)
’’وہ لوگ جنھیں ہم نے اس (قرآن) سے پہلے کتاب دی تھی، وہی اس پر ایمان لاتے ہیں اور جب ان پر (قرآن) تلاوت کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے، بے شک یہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے، بلاشبہ ہم تو اس سے پہلے ہی مسلمان تھے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اولین مسلمان بننے کا حکم
﴿وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ﴾( الزمر 39: 12)
’’اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں پہلا مسلمان بن جاؤں۔‘‘
لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا سب سے اچھی بات ہے
﴿وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّـهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾ ( حم السجدۃ 41: 33)
’’اور اس شخص سے زیادہ اچھی بات کس کی ہوسکتی ہے جس نے(لوگوں کو) اللہ کی طرف بلایا اور نیک عمل کیے اور کہا: بے شک میں تو فرماں برداروں میں سے ہوں۔‘‘
|