Maktaba Wahhabi

234 - 516
6 نیکی اور گناہ اللہ تعالیٰ کے احکام جان لینے کے بعد نیکی اور گناہ کا ٹھیک ٹھیک مطلب خود بخود اُجاگر ہوتا چلا جاتا ہے۔ فرمایا گیا کہ تم ہرگز نیکی کو نہیں پاسکتے جب تک کہ تم اس چیز کو اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو جس سے تم محبت کرتے ہو۔ (اٰل عمرٰن 92:3) اس سے ثابت ہوا کہ مومن اپنی اولاد، بیویوں اور مال سمیت اپنی بڑی سے بڑی نعمت کو بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں ہیچ سمجھتا ہے۔ نیکی درحقیقت کیا چیز ہے؟ ﴿لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَـٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَىٰ حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا ۖ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ ۗ أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ ۩ ﴾(البقرۃ 177:2) ’’نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ نیکی تو اس شخص کی ہے جو اللہ پر، آخرت کے دن پر، فرشتوں پر، (آسمانی) کتابوں پراور نبیوں پر ایمان لائے اور مال سے محبت کے باوجود اُسے رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، مسافروں، سوال کرنے والوں اور گردنیں چھڑانے کے لیے خرچ کرے اور نماز قائم کرے اور زکاۃدے اور (نیکی ان کی بھی ہے جو) جب عہد کر لیں تو اپنا عہد پورا کریں اور تنگدستی اور تکلیف میں اور لڑائی کے وقت صبر کریں، وہی لوگ سچے اور وہی پرہیز گار ہیں۔‘‘
Flag Counter