وَمِنَ اللَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَارَ النُّجُومِ ﴾ ( الطور 52: 49،48)
جب آپ کھڑے ہوں، تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے۔ اور (کچھ حصہ) رات میں بھی پس آپ اس کی تسبیح کیجیے اور ستارے غروب ہونے کے بعد بھی۔‘‘
نمازِ جمعہ کے بعد اللہ کا فضل تلاش کرنے کا حکم
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ مِن يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَىٰ ذِكْرِ اللَّـهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿٩﴾ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّـهِ وَاذْكُرُوا اللَّـهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾(جمعۃ 10,9:62)
’’اے ایمان والو! جب اذان دی جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن، تو تم اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت کرنا چھوڑ دو، یہ تمھارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔ پھر جب نماز پوری ہو جائے، تو تم زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو، اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، شاید تم فلاح پاؤ۔‘‘
منکرین سجدہ سجدے کے لیے بُلائے جائیں گے تو سجدہ نہیں کر سکیں گے
﴿ يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٤٢﴾خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ﴾ ( القلم 68: 43،42)
’’جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انھیں سجدے کے لیے بلایا جائے گا تو وہ (سجدہ) نہ کر سکیں گے۔ ان کی نظریں جھکی ہوں گی، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی۔ا ورتحقیق (دنیا میں) انھیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا جب کہ وہ صحیح سالم تھے۔‘‘
رات کو مختصر قیام کرو اور قرآن کریم اطمینان سے ٹھہر ٹھہر کر پڑھو
﴿قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٢﴾ نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا ﴿٣﴾ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ
’’رات میں قیام کیجیے مگر تھوڑا سا۔ (یعنی) رات کا نصف، یا اس سے تھوڑا سا کم کیجیے۔ یا اس پر (کچھ)
|