Maktaba Wahhabi

146 - 516
وہ بدترین عذاب کی جگہ ’’دوزخ‘‘ میں جائیں گے۔ اُس دن کے آنے کا اصل وقت اللہ ہی کو معلوم ہے۔ مرنے کے بعد انسان دوبارہ زندہ ہوکر اللہ کی حمد کے ساتھ تعمیل ارشاد کریں گے ﴿قُلْ كُونُوا حِجَارَةً أَوْ حَدِيدًا ﴿٥٠﴾ أَوْ خَلْقًا مِّمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِكُمْ ۚ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَا ۖ قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ۚ فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هُوَ ۖ قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ قَرِيبًا ﴿٥١﴾ يَوْمَ يَدْعُوكُمْ فَتَسْتَجِيبُونَ بِحَمْدِهِ وَتَظُنُّونَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا ﴾ ( بنی اسرائیل 17: 50۔52) ’’کہیے: تم پتھر یا لوہا ہو جاؤ، یا کوئی مخلوق جو تمھارے سینوں میں بڑی معلوم ہوتی ہو۔ پھر وہ کہیں گے: کون ہمیں دوبارہ لوٹائے (پیدا کرے) گا؟کہیے: وہی جس نے تمھیں پہلی بار پیدا کیا، پھر وہ آپ کی طرف (تعجب سے) اپنے سر ہلائیں گے اورکہیں گے: وہ کب ہوگا؟ کہہ دیجیے: امید ہے کہ و ہ قریب ہو، جس دن وہ (اللہ) تمھیں بلائے گا تو تم اس کی حمد کرتے ہوئے تعمیل ارشاد کرو گے اورتم خیال کروگے کہ بس تھوڑا عرصہ ٹھہرے ہو۔‘‘ آسمان لپیٹ دیا جائے گا ﴿يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ۚ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِيدُهُ ۚ وَعْدًا عَلَيْنَا ۚ إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ ﴾ ( الانبیاء 21: 104) ’’جس دن ہم آسمان کو لکھے ہوئے کاغذ کے لپیٹنے کی طرح لپیٹ دیں گے، جس طرح ہم نے پہلی تخلیق کی ابتدا کی تھی اسی طرح ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے۔ (یہ) وعدہ ہمارے ذمے ہے، بے شک ہم اسے (پورا) کرنے والے ہیں۔‘‘ اللہ مُردوں کو زندہ کرے گا ﴿إِنَّا نَحْنُ نُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَنَكْتُبُ ’’بلاشبہ ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے اور جو (اعمال)
Flag Counter