سبز درخت سے آگ
﴿ الَّذِي جَعَلَ لَكُم مِّنَ الشَّجَرِ الْأَخْضَرِ نَارًا فَإِذَا أَنتُم مِّنْهُ تُوقِدُونَ﴾ ( یٰس 36: 80)
’’وہ (اللہ) جس نے تمھارے لیے سبز درخت سے آگ بنادی، پھر یکایک تم اس سے آگ سلگا لیتے ہو۔‘‘
موت (وفات کبریٰ) اور نیند (وفاتِ صغریٰ) میں جانوں کا قبض ہونا
﴿ اللَّـهُ يَتَوَفَّى الْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَىٰ عَلَيْهَا الْمَوْتَ وَيُرْسِلُ الْأُخْرَىٰ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ﴾ ( الزمر 39: 42)
’’اللہ ہی موت کے وقت جانیں قبض کرتا ہے اورجس کی موت نہیں آئی ہوتی، اسے اس کی نیند میں(قبض کرتا ہے) پھر وہ اس (روح) کو روک لیتا ہے جس پر اس نے موت کا فیصلہ کردیا ہو اور دوسری کو ایک مقرر وقت تک (واپس) بھیج دیتا ہے، بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غوروفکرکرتے ہیں۔‘‘
چوپائے اور ان کے کثیر فوائد
﴿ اللَّـهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿٧٩﴾ وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ ﴿٨٠﴾ وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ فَأَيَّ آيَاتِ اللَّـهِ تُنكِرُونَ﴾ ( المومن 40: 79۔81)
’’اللہ وہ ہے جس نے تمھارے لیے چوپائے بنائے تاکہ تم ان میں سے بعض پر سواری کرو اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے ہو۔ اور تمھارے لیے ان میں (اور بھی) بہت سے فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر (سوار ہوکر اپنی) اس حاجت (منزل مقصود) کو پہنچو جو تمھارے دلوں میں ہو اور تم ان پر اور کشتیوں پر (بھی) سوار کیے جاتے ہو۔ اور اللہ تمھیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، پھر تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں کا انکار کرو گے؟‘‘
|