قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا ﴾(الطلاق 12:65)
سے ہر شے کا احاطہ کررکھا ہے۔‘‘
مشارق و مغارب کا رب
﴿ فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ ﴾(المعارج 40:70)
’’پس میں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی قسم کھاتا ہوں، یقینا ہم قادر ہیں۔‘‘
قیامت کے دن انسان کی پور پور ٹھیک کر دی جائے گی (Finger Prints)
﴿ أَيَحْسَبُ الْإِنسَانُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُ ﴿٣﴾ بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُ ﴾ ( القيامة 75« 4*3)
’’کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہیں کر پائیں گے؟ کیوں نہیں! بلکہ ہم تو اس کی پور پور ٹھیک کرنے پر قادر ہیں۔‘‘
انسان کا تولیدی مادے (Sperm) سے بننا
﴿ أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَىٰ﴾ ( القیامۃ 75: 37)
’’کیا وہ منی کا ایک نطفہ نہیں تھا جو (رحم میں) ٹپکایا جاتا ہے؟‘‘
زمین کو سمیٹنے والا بنایا گیا
﴿ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا ﴿٢٥﴾ أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا ﴾( المرسلات 77: 26،25)
’’کیا ہم نے نہیں بنائی زمین سمیٹنے والی۔ زندوں کو اور مردوں کو؟‘‘
|