Maktaba Wahhabi

367 - 516
نیکی پانے کا طریقہ یہ ہے کہ محبوب ترین چیز اللہ کی راہ میں دے دو ﴿ لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فَإِنَّ اللَّـهَ بِهِ عَلِيمٌ ﴾ ( العمران 3: 92) ’’تم ہرگز بھلائی نہ پاسکو گے جب تک ان چیزوں میں سے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو جنھیں تم پسند کرتے ہو اور تم جو بھی چیز خرچ کروگے تو بے شک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے۔‘‘ فصل کی کٹائی پر اللہ کا حق ادا کرو ﴿ وَهُوَ الَّذِي أَنشَأَ جَنَّاتٍ مَّعْرُوشَاتٍ وَغَيْرَ مَعْرُوشَاتٍ وَالنَّخْلَ وَالزَّرْعَ مُخْتَلِفًا أُكُلُهُ وَالزَّيْتُونَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَغَيْرَ مُتَشَابِهٍ ۚ كُلُوا مِن ثَمَرِهِ إِذَا أَثْمَرَ وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ ۖ وَلَا تُسْرِفُوا ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ﴾ ( الانعام 6: 141) ’’اور وہی ہے جس نے باغات پیدا کیے، چھتریوں پر چڑھائے ہوئے اور بغیر چڑھائے ہوئے ، اور کھجور اور فصلیں (پیدا کیں) ان کے پھل (مزے میں) مختلف ہیں اور زیتون اور انار (پیدا کیے)، ملتے جلتے بھی اور نہ ملتے جلتے بھی، ان کا پھل کھاؤ جب وہ پھل لائیں اور ان کی کٹائی اور چنائی کے دن اس (اللہ) کا حق دے دیا کرو اور فضول خرچی نہ کرو بے شک اللہ فضول خرچی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘ اللہ کی راہ میں خرچ کرو۔ پورا پورا اجرپاؤ گے ﴿ وَمَا تُنفِقُوا مِن شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنتُمْ لَا تُظْلَمُونَ﴾ ( الانفال 8: 60) ’’اور تم اللہ کی راہ میں جو کچھ خرچ کروگے تمھیں (اس کا) پورا پورا ثواب دیا جائے گا اور تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔‘‘ سونا چاندی جمع کرنے اور اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنے پر درد ناک عذاب ہو گا ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ كَثِيرًا ’’اے ایمان والو! بے شک اکثر علماء اور درویش
Flag Counter