وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِيَ بِآيَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّـهِ﴾ ( الرعد 13: 38)
اور ہم نے انھیں بیوی بچوں والے بنایا۔اور کسی رسول کو یہ اختیار نہ تھا کہ وہ کوئی نشانی (معجزہ) لائے مگر اللہ کے اذن سے۔‘‘
ہر نبی اپنی قوم ہی کی زبان میں پیام حق پہنچانے والا تھا
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ ﴾ ( ابراہیم 14: 4)
’’ اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان بولنے والا ہی بھیجا، تاکہ ان کے لیے کھول کر بیان کرے۔‘‘
حضرت زکریا علیہ السلام اور یحییٰ علیہ السلام کا تذکرہ
﴿فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرَابِ فَأَوْحَىٰ إِلَيْهِمْ أَن سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا ﴿١١﴾يَا يَحْيَىٰ خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا ﴾ ( مریم 19: 12،11)
’’چنانچہ وہ (زکریا) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آیا،تو اس نے انھیں اشارہ کیا کہ تم صبح شام تسبیح بیان کرو۔(اللہ نے فرمایا:) اے یحییٰ! کتاب کو قوت سے پکڑ، اورہم نے اسے بچپن ہی میں حکم عطا کیا۔‘‘
مختلف انبیاء اور رسولوں کا تذکرہ
﴿فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ وَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا ﴿٤٩﴾ وَوَهَبْنَا لَهُم مِّن رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا ﴿٥٠﴾ وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مُوسَىٰ ۚ إِنَّهُ كَانَ مُخْلَصًا وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا ﴿٥١﴾وَنَادَيْنَاهُ مِن جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا ﴿٥٢﴾ وَوَهَبْنَا لَهُ مِن
’’پھر جب اس (ابراہیم) نے کنارہ کیا ان سے اور جنھیں وہ اللہ کے سوا پوجتے تھے، تو ہم نے اسے اسحق اور یعقوب بخشے اور ہم نے ہر ایک کو نبی بنایا۔ اور ہم نے انھیں اپنی رحمت بخشی اور ان کے لیے سچائی کابول (ذکر خیر) بلند کیا۔ اور کتاب میں موسٰی کا ذکر کیجیے، بلاشبہ وہ چنا ہوا تھا اور رسول نبی تھا۔ اور ہم نے اسے طور کی دائیں جانب سے پکارا اور ہم نے اسے راز و نیاز کرتے ہوئے قریب کیا۔ اور اسے اپنی رحمت سے اس کا بھائی
|