Maktaba Wahhabi

179 - 516
مشرکین خود ساختہ معبودوں کو سفارشی سمجھتے ہیں، یہ بہت بڑا مغالطہ ہے ﴿ وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ مَا لَا يَضُرُّهُمْ وَلَا يَنفَعُهُمْ وَيَقُولُونَ هَـٰؤُلَاءِ شُفَعَاؤُنَا عِندَ اللَّـهِ ۚ قُلْ أَتُنَبِّئُونَ اللَّـهَ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ ۚ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾(یونس 18:10) ’’اور وہ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو انھیں نہ نقصان دیتی ہیں اور نہ نفع دیتی ہیں اور وہ کہتے ہیں: یہ اللہ کے ہاں ہمارے سفارشی ہیں۔ کہہ دیجیے: کیا تم اللہ کو اس چیز کی خبردیتے ہو جسے وہ آسمانوں میں نہیں جانتا اور نہ زمین میں؟ وہ پاک اور بلند ہے ان سے جن کو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔‘‘ جس نے رحمن(اللہ) سے عہد لے لیا وہی سفارش کرے گا ﴿لَّا يَمْلِكُونَ الشَّفَاعَةَ إِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِندَ الرَّحْمَـٰنِ عَهْدًا ﴾(مریم 87:19) ’’(اس روز) وہ سفارش کا اختیار نہیں رکھیں گے، سوائے اس کے جس نے رحمن سے عہد لیا۔‘‘ جسے رحمن اجازت دے اور اس کی بات پسند کرے وہی سفارش کر سکے گا ﴿يَوْمَئِذٍ لَّا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَـٰنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا ﴾ ( طہ 20: 109) ’’اس دن سفارش کوئی نفع نہ دے گی مگر صرف اس کی جسے رحمن اجازت دے گا اور اس کی بات پسند کرے گا۔‘‘ فرشتے بھی اللہ کی اجازت سے سفارش کریں گے ﴿ وَلَا يَشْفَعُونَ إِلَّا لِمَنِ ارْتَضَىٰ وَهُم مِّنْ خَشْيَتِهِ مُشْفِقُونَ ﴾ ( الانبیاء 21: 28) ’’اور وہ (فرشتے) صرف اس کی سفارش کریں گے جس کے لیے اللہ پسند کرے گا اور وہ اس کے خوف سے ڈرنے والے ہیں۔‘‘ جسے اللہ اجازت دے گااس کی سفارش نافع ہوگی ﴿وَلَا تَنفَعُ الشَّفَاعَةُ عِندَهُ إِلَّا لِمَنْ ’’اور اس کے ہاں صرف اس شخص کی سفارش نفع دے
Flag Counter