حرف اللہ ہی کے بتائے ہوئے ہوتے تھے تاہم وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ادا ہوتے تھے۔)
2 وحیِ خفی
٭ مثلاً: حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : (پیغام اللہ ہی کا ہوتا تھا مگر الفاظ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پاس سے استعمال فرماتے تھے)
وحی کے طریقے
1 الہام
٭ دل میں القاء کر دینا یا خیال ڈال دینا، مثلاً: حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہما کی آپس کی گفتگو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو القاء کر دی۔
٭ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ماں کو اللہ نے الہام کیاکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو صندوق میں بند کرکے دریا میں ڈال دیں۔
٭ پیغمبر کو ایسا خواب دکھا دیا جائے جس میں یہ گمان بھی کرا دیا جائے کہ یہ اللہ کی طرف سے سچا خواب اور حکم ہے۔ مثلاً: حضرت ابراہیم علیہ السلام کا خواب کہ آپ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کو ذبح کر رہے ہیں۔
2 اللہ پردے کے پیچھے سے کلام فرمائے، مثلاً:
٭ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے معراج کے موقع پر اللہ نے کلام فرمایا۔
٭ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کوہِ طور پر اللہ نے کلام فرمایا۔
3 اللہ تعالیٰ اپنا پیغام دے کر کوئی فرشتہ بھیج دے، مثلاً:
٭ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: اقْرَأْ’’پڑھیے۔‘‘
٭ حضرت مریم علیہ السلام کے پاس جبریل علیہ السلام ایک مردِ کامل کی شکل میں تشریف لائے
|