قیامت کے قریب ایک باتیں کرنے والاجانور نکلے گا
﴿وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمْ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِآيَاتِنَا لَا يُوقِنُونَ ﴾ ( النمل 27: 82)
’’اور جب ان پر (قربِ قیامت کے وعدے کی) بات پوری ہو جائے گی تو ہم ان کے لیے زمین سے ایک جانور نکالیں گے، وہ ان سے کلام کرے گا کہ بے شک یہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے۔‘‘
قیامت کی نشانیاں آچکی ہیں
﴿فَهَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً ۖ فَقَدْ جَاءَ أَشْرَاطُهَا ۚ فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَاهُمْ ﴾ ( محمد 47: 18)
’’چنانچہ یہ لوگ تو بس قیامت ہی کے منتظر ہیں کہ وہ ان کے پاس اچانک آجائے، یقینًااس کی نشانیاں آچکی ہیں، تو جب قیامت ان کے پاس آپہنچے گی تو ان کے لیے کہاں ہوگا نصیحت حاصل کرنا۔‘‘
قیامت قریب آگئی ہے
﴿اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ ﴾ (القمر 1:54)
’’قیامت بہت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا۔‘‘
عنقریب ہم تمھارا حساب لیں گے
﴿سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ ﴾ ( الرحمن 55: 31)
’’اے دو بھاری گروہو! (جن وانس) عنقریب ہم تمھارے (حساب کے) لیے فارغ ہوں گے۔‘‘
ہم قیامت قریب دیکھتے ہیں
﴿ سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ ﴿١﴾ لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ ﴿٢﴾ مِّنَ
’’ایک سائل نے عذاب مانگا جو واقع ہونے والا ہے۔ کافروں پر، کوئی اسے ٹالنے والا نہیں۔ اس اللہ
|