اللہ نے ہر چیز جوڑے جوڑے پیدا کی ہے
﴿ وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ ﴿٤٧﴾ وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ ﴿٤٨﴾ وَمِن كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ﴾
( الذاریات 51: 47۔49)
’’اور ہم نے آسمان کو اپنے ہاتھوں سے بنایا، اور بلاشبہ ہم بہت وسعت والے ہیں۔ اور ہم نے زمین کو بچھایا، تو ہم کیا ہی خوب بچھانے والے ہیں! اور ہم نے ہر (جاندار) چیز سے جوڑے پیدا کیے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔‘‘
اللہ نے اُوپر تلے سات آسمان بنائے
﴿ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا ۖ مَّا تَرَىٰ فِي خَلْقِ الرَّحْمَـٰنِ مِن تَفَاوُتٍ ۖ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَىٰ مِن فُطُورٍ﴾(الملک 3:67)
’’وہ جس نے سات آسمان اوپر نیچے پیدا کیے۔ (اے انسان!) تو رحمن کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں دیکھے گا، پھر نگاہ ڈال، کیا تو کوئی دراڑ دیکھتا ہے؟‘‘
ستارے آسمان کی زینت اور شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ ہیں
﴿ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ ﴿٤﴾ وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِّلشَّيَاطِينِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ ﴾(الملک 67: 4 ،5)
’’پھر بار بار نگاہ دوڑا، (تیری) نگاہ ذلیل و خوار ہو کر تیری طرف لوٹ آئے گی جبکہ وہ تھکی ماندی ہوگی۔ اور البتہ یقینا ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے زینت دی ہے، اور انھیں شیطانوں کو ماربھگانے کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم نے ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔‘‘
اللہ ہی نے تمھیں پیدا کیا، وہی تمھیں موت دے کر دوبارہ زندہ کرے گا
﴿ أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّـهُ سَبْعَ
’’کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے سات آسمان تہ بہ تہ
|