Maktaba Wahhabi

529 - 516
6 تفرقہ قرآن مجید میں ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے اور تفرقہ بازی سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے آج امت مسلمہ نے طرح طرح کی فرقہ بندیوں میں پڑ کر اپنی مجموعی قوت کو پارہ پارہ کر رکھا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت 73 فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی جن میں سے ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! وہ کون سا فرقہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ وہ لوگ ہوں گے جو اس طریقے پر ہوں گے جس پر آج میں اور میرے اصحاب ( رضی اللہ عنہم ) ہیں۔‘‘ (سنن أبي داود، حدیث: 4596) اختلاف کی وجہ باہمی ضد ہے ﴿ كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَثَ اللَّـهُ النَّبِيِّينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ وَأَنزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ ۚ وَمَا اخْتَلَفَ فِيهِ إِلَّا الَّذِينَ أُوتُوهُ مِن بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَاتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۖ فَهَدَى اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ ’’لوگ (پہلے) ایک ہی امت تھے (پھر ان میں اختلافات پیدا ہو گئے) تو اللہ نے نبی بھیجے، خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے اور ان کے ساتھ اس نے برحق کتاب نازل کی، تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے جن میں انھوں نے اختلاف کیا اور اس میں اختلاف انھی لوگوں نے آپس کی ضد سے کیا جنھیں کتاب دی گئی تھی، حالانکہ ان کے پاس واضح دلیلیں آگئی تھیں، پھر جو ایمان لے آئے انھیں
Flag Counter